فیصل آباد، ایک شخص نے انصاف نہ ملنے پرتھانہ کے سامنے خود پر تیل چھڑک کر آ گ لگالی

بدھ 22 نومبر 2017 16:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) ایک شخص نے انصاف نہ ملنے پرتھانہ کے سامنے خود پر تیل چھڑک کر آ گ لگالی جبکہ گھریلو جھگڑے پر دوشیزہ نے سپرے پی کر موت کوگلے لگانے کی کوشش کی ‘آن لائن کے مطابقتھانہ سٹی کے گیٹ کے سامنے ایک شخص نے خود پر تیل چھڑک کر آ گ لگالی اور دوڑ کر گیٹ کے اندر آگیا جہاں پولیس اہلکاروں نے آگ پر قابو پا یا تاہم اس دوران وہ بری جھلس گیا ، مبینہ طور پر مذکورہ شخص نے مکان کے تنازعہ پر خود کو آگ لگائی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،جبکہ سولہ سالہ ملائیکہ ولد غلام مرتضیٰ سکنہ 215ر ب نے گھر یلو ناچاقی سے تنگ آکر سپرے پی لیا جسے گزشتہ روز تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ 11-17/--

متعلقہ عنوان :