کامرس نیوز*

کاشتکار مکئی کے ٹانڈے اور کپاس کی چھڑیاں کاٹنے کے بعد اور کماد کی برداشت کے بعد دو مرتبہ عام ہل چلائیں،ماہرین

بدھ 22 نومبر 2017 16:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا ہے کہ مکئی اور کپاس کے بعد گندم کی کاشت کے لیے خشک طریقہ کے مطابق کاشتکار مکئی کے ٹانڈے اور کپاس کی چھڑیاں کاٹنے کے بعد اور کماد کی برداشت کے بعد دو مرتبہ عام ہل چلائیں اور ایک مرتبہ روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو ہل کا استعمال کریں۔ بوائی بذریعہ ڈرل کرنے کے بعد فور طور پر کھیت کو پانی لگا دیں ۔

خیال رہے کہ ڈرل کردہ بیج کی گہرائی ایک انچ سے زیادہ نہ ہو ۔ اس طریقہ کاشت سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور اگائو بھی جلدی ہوتا ہے کیونکہ بیج کو مطلوبہ پانی وافر مقدار میں میسر آتا ہے جبکہ گپ چھٹ طریقہ کے مطابق کاشتکار کپاس کی چھڑیاں اور مکئی کے ٹانڈے کاٹنے کے بعد دو مرتبہ عام ہل چلائیں اور بھاری سہاگہ دیں۔

(جاری ہے)

بعدا زاں کھیت کو پانی دیں اور پھر 4تا 6گھنٹے بھگوئے ہوئے بیج کا چھٹہ دیں۔

یہ طریقہ کاشت کلر اٹھی زمینوں کے لیے بہت موزوں ہے کیونکہ پانی کھڑاہونے کی وجہ سے نمکیا ت کے مضر اثرات کم اثر انداز ہوتے ہیں۔ دھان کی فصل کی برداشت کے فوراًً بعد ایک مرتبہ روٹا ویٹر یا دو دفعہ ڈسک ہیرو چلائیں۔ اس کے بعد ہل بمعہ سہاگہ دیںاور بذریعہ ڈرل گندم کاشت کریں۔ جہاں زیرو ٹیلیج ڈرل یا ہیپی سیڈر میسر ہو وہاں دھان کی برداشت کے بعد وتر میں گندم کی فصل اس ڈرل سے کاشت کریں۔ اس سے نہ صرف زمین کی تیاری پر اٹھنے والے اخراجات کی بچت ہو گی بلکہ گندم کی بروقت کاشت کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔ ۔