حکومت پنجاب ورلڈ بنک کے تعاون سے زمینداروں کو بہتر پیداوار کی فراہمی کیلئے سو ارب روپے کی زرعی مشینری فراہم کرے گی،چوہدری عبدالستار

بدھ 22 نومبر 2017 16:50

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اصلاح آبپاشی چوہدری عبدالستار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ورلڈ بنک کے تعاون سے زمینداروں کو بہتر پیداوار کی فراہمی کیلئے سو ارب روپے کی زرعی مشینری فراہم کرے گی جو انتہائی کم نرخوں پر کرائے پر حاصل کی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

تحصیل کلر سیداں (یونین کونسل سموٹ،دوبیرن کلاں اور بھلاکھر)کے زمیندار کو فصل کی بہتر پیداوار کیلئے اپنائی جانے والی ٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ زمیندار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

زمینداری کے بغیر معاشی زندگی کا تصور ممکن نہیں۔اب گندم سمیت مختلف اقسام کی سبزیاں اور فروٹ وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔چاول اور چینی کی خریداری کیلئے اب لائنوں میں نہیں لگنا پڑتا کیونکہ 70 فیصد طبقہ زمینداری کے شعبہ کیساتھ منسلک ہے۔پوٹھوار سبزیوں اور پھلوں کی کاشت کیلئے انتہائی موزو ں ترین خطہ ہے اس پر توجہ دے کر اسے مزید خوشحال بنا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :