کلر سیداں گرڈ سٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا

بدھ 22 نومبر 2017 16:50

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)کلر سیداں گرڈ سٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا جو جمعرات کی شام تک مکمل ہو گا، اس دوران صبح نو بجے سے تین بجے تک بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار رہے گی۔

(جاری ہے)

رڈ سٹیشن میں 10/13کی جگہ 13/26 MVAکے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کی جائے گی جس سے بجلی کی استعداد میں دو گنا اضافہ ہو گا جس سے آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں ،چوآ خالصہ ،روات اور بیول میں بجلی کی کم وولٹیج کی برسہا برس کی شکایات کا ازالہ ہو جائیگا۔