دبئی ، پارک میں لڑکی کو بھوسہ دینے پر باغبان کو جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 22 نومبر 2017 16:43

دبئی ، پارک میں لڑکی کو بھوسہ دینے پر باغبان کو جیل کی سزا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق دبئی میں ایک باغبان کا 10 سالہ لڑکی کو گلے سے لگانے اور بھوسہ دینے پر تین ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی۔ لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ پارک میں کھیل رہی تھی جب باغبان نے آکر اسے گلے سے لگا لیا اور اسے چومنے لگا۔ فلپائنی آیا اپنے سپانسر کی بیٹی کو پارک میں اسکی دوست کو ساتھ لے کر کھیلانے گئی تھی۔

(جاری ہے)

آیا پارک میں بچوں کو کھیلتے ہوئے دیکھ ہی رہی تھی کہ اسنے دیکھا کہ 34 سالہ پاکستانی باغبان لڑکی کو گلے سے لگائے ہوئے اسکی گالیں اور ہونٹ چوم رہا تھا۔ لڑکی کے باپ نے پولیس کو کال کی اور سارے واقعے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا۔اتوار کے روز عدالت نے اس باغبان پر لڑکی کو اسکی مرضی کے بغیر چومنے اور ہراساں کرنے کا چارج لگایا اور تین ماہ جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :