دھرنا مظاہرین نے پولیس پر دھاوا بول دیا ،ایس پی صدر سمیت 4اہلکار زخمی،5اہلکار یرغمال

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 22 نومبر 2017 16:42

دھرنا مظاہرین نے پولیس پر دھاوا بول دیا ،ایس پی صدر سمیت 4اہلکار زخمی،5اہلکار ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء):فیض آباد دھرنے کے مظاہرین نے پولیس پر دھاوا بول دیا،پتھراؤ کے نتیجے میں ایس پی صدر عامر نیازی سمیت پولیس و ایف سی کے 4اہلکار شدید زخمی جبکہ 5پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا سترہویں روز میں داخل ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

دھرنے کے مظاہرین اور پولیس اہلکاروں میں معمولی نوعیت کی نوک جھوک چلتی رہتی ہے ۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق فیض آباد دھرنے کے مظاہرین نے پولیس پر دھاوا بول دیا،پتھراؤ کے نتیجے میں ایس پی صدر عامر نیازی سمیت پولیس و ایف سی کے 4اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے ۔دوسری طرف دھرنے کے مظاہرین آپے سے باہر ہو چکے ہیں ،انہوں نے گارڈن ایونیو کے قریب موجود کنٹینر پر قبضہ کر لیااور پانچ اہلکاروں کو یر غمال بنا لیا گیا۔