پٹواری اور گرداور کا ستایا ہوا شخص پریس کلب بھمبر میں پہنچ گیا

بدھ 22 نومبر 2017 17:10

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) پٹواری اور گرداورنے میرے رقبے کی غلط نشاندہی کرکے مرزا حمید کی طرف لے گئے ہیں۔ پٹواری اور گرداور کا ستایا ہوا شخص پریس کلب بھمبر میں پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

حاجی صحبت علی نے کہا کہ میرا رقبہ موضع گڑھا کنجال میں سات کنال پانچ مرلے ملکیت نمبر جو کہ خرید کردہ ہے لیکن پٹواری حلقہ خالد محمود اور گرداور محمد رفیق نے مرزا احمد سے ساز باز کرکے نشاندہی غلط کی اور میرا پانچ مرلہ سے زیادہ کا رقبہ دوسری طرف کر دیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے تحصیلدار بھمبر کو نشاندہی کی درخواست دی لیکن تحصیلدار اور محکمہ مال کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی بلکہ محکمہ مال مرزا حمید سے مل گیا اور اس کی دی ہوئی درخواست پر عمل در آمد کر رہا ہے انہوں نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی کہ محکمہ مال کی ملی بھگت کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔