سماہنی چوکی پولیس کا فروٹ خریدنے والے بے گناہ شہری پرتشدد، تھانہ بند کردیا

بدھ 22 نومبر 2017 17:10

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) سماہنی چوکی پولیس نے فروٹ خریدنے بے گناہ شہری کو تشدد کے تھانہ بند کردیا لواحقین سراپا احتجاج ایس پی بھمبر کو چوکی پولیس کے خلاف درخواست دے دی، پولیس کے ستائے بے گناہ شہری ماجد اقبال عرف ماجو کے بھائی اور والدہ پریس کلب بھمبر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بے گناہ شہری کے بھائی محمد یٰسین ،محمد عثمان اور ملزم کی والدہ منیر بی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا بھائی ماجد اقبال عرف ماجو اپنے بھائی کی دوکان سے فروٹ خرید کر گھر واپس آرہا تھا اتنی دیر میں پولیس کے چار سپاہی آگئے اور کہا کہ ماجد کس کا نام ہے تو بھائی نے کہا کہ میرا نام ہے انہوں نے کہا کہ آپ کو ایس ایچ او صاحب تھانہ میں بلا رہے ہیں اور اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے آئے تو ایس ایش او چوکی نے کہا کہ تم منشیات کا کاروبار کرتے ہو کہ نہیں ماجد نے کہا کہ نہیں کرتا میں گوشت کا کاروبار کرتا ہوں تو ایس ایچ او سہیل یوسف نے کہا کہ تم چرس ایک کلو اور گردہ آپ سے برآمد ہوا ہے پولیس نے اپنی طرف سے ایک کلو چرس اور گردہ زبردستی میری جیب میں ڈال دی اور رات بھر میرے بھائی کو چوکی پولیس تشدد کرتی رہی جب بات باہر نکل گئی تو چوکی پولیس نے ہمارے بھائی پر بغیر کسی وجہ اور قصور کے پرچہ بھی دے دیا اور پولیس زبردستی میرے بھائی کو کہتی ہے کہ آپ مان جائو کہ جس کا ہم کہتے ہیں اس کا نام لے لو کہ اس سے چرس گردہ لیتا ہوں میرے بھائی کے نا ماننے پر تشدد بھی کیا اور ایف آئی آر بھی درج کردی ہے انہوں نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر ڈی آئی جی میرپور ایس پی بھمبر اور وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ چوکی پولیس کے ایس ایچ او سہیل یوسف او اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف دلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :