دنیا کی کوئی طاقت میاں نواز شریف کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکا ل سکتی، تصدق حسین ٹیپو

بدھ 22 نومبر 2017 17:10

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) دنیا کی کوئی طاقت میاں نواز شریف کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکا ل سکتی 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر سویپ کرے گی اور حکومت بنائے گی۔ پاکستان کی تاریخ میں جتنا بڑا میڈیا و عدالتی ٹرائل نواز شریف خاندان کا ہوا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے کے ممتاز سیاسی و سماجی رہنما چوہدری تصدق حسین ٹیپو کے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے موجودہ دور میں پوری دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سی پیک کی شکل میں ملک کی تعمیر وترقی میں ایک انقلاب برپا کرد یا ہے جس سے پاکستان سپر پاور بننے کے قریب پہنچ چکا ہے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کراچی میں امن بحال کرنا ملک میں موٹر ویز میٹرو لائن میٹرو بس کی غریب عوام کو مفت سہولیات، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ اور تعلیمی سہولیات کا انقلاب برپا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی قوتوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی کچھ نادان لوگ غیر ملکی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے مسلسل نواز شریف خاندان کی کردار کشی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت میاں نواز شریف کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکا ل سکتی 2018الیکشن میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر الیکشن سویپ کرے گی اور حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :