مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے (ن) لیگ کے بیمار اراکین رجب بلوچ اور نجف سیال کی ہسپتال میں عیادت کی

بدھ 22 نومبر 2017 17:10

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے (ن) لیگ کے بیمار اراکین رجب بلوچ اور نجف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے (ن) لیگ کے رکن اسمبلی کی عیادت کی، رجب بلوچ کینسرجبکہ نجف سیال فالج کے مرض میں مبتلا ہیں، (ن)لیگ کے رجب بلوچ اور نجف سیال ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو میاں نواز شریف مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی کی عیادت کیلئے نجی ہسپتال پہنچے،(ن) لیگ کے رجب بلوچ اور نجف سیال ہسپتال میں زیر علاج ہیں، رجب بلوچ کینسر جبکہ نجف سیال فالج کے مرض میں مبتلا ہیں، رجب بلوچ نے گزشتہ روز علالت کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی اور مسلم لیگ کے حق میں ووٹ ڈالا۔(اح)