Live Updates

نواز کے پی کے میں جلسہ کر کے پوچھتے ہیں کہاں ہے نیا کے پی کے‘ نواز شریف

صاحب نے ایبٹ آباد میں بلٹ پروف شیشے کے بغیر جلسہ کیا‘ نواز شریف اور عمران خان کیسز میں بہت فرق ہے‘ پارلیمنٹ میں نواز شریف کیلئے ووٹ دینے والے شرم سے ڈوب جائیں‘ ارکان پارلیمنٹ نے ایک مجرم کو سپورٹ کیا‘ اسفند یار ولی ملک میں نہیں تھے، آج کے پی کے میں جلسے کرتے ہیں‘ڈی آئی خان واقعے میں علی امین گنڈاپورکے نام کو اچھالا گیا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 22 نومبر 2017 17:10

نواز کے پی کے میں جلسہ کر کے پوچھتے ہیں کہاں ہے نیا کے پی کے‘ نواز شریف
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز کے پی کے میں جلسہ کر کے پوچھتے ہیں کہاں ہے نیا کے پی کے، نواز شریف صاحب نے ایبٹ آباد میں بلٹ پروف شیشے کے بغیر جلسہ کیا، نواز شریف اور عمران خان کیسز میں بہت فرق ہے، پارلیمنٹ میں نواز شریف کیلئے ووٹ دینے والے شرم سے ڈوب جائیں، ارکان پارلیمنٹ نے ایک مجرم کو سپورٹ کیا، اسفند یار ولی ملک میں نہیں تھے، آج کے پی کے میں جلسے کرتے ہیں، ڈی آئی خان واقعے میں علی امین گنڈاپورکے نام کو اچھالا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس مثالی ثابت ہو رہی ہے،نواز شریف ایبٹ آباد میں جلسہ کر کے پوچھتے ہیں کہ کہاں ہے نیا کے پی کے، نواز شریف صاحب نے ایبٹ آباد میں بلٹ پروف شیشے کے بغیر جلسہ کیاہے یہ ہے نیا خیبرپختونخوا، اسفند یار ولی تو ملک میں نہیں تھے، آج کے پی کے میں جلسے کرتے ہیں تبدیلی آئی ہے یا نہیں، عوام آئندہ انتخابات میں بتا دیں گے،ڈی آئی خان واقعے میں علی امین گنڈاپورکے نام کو اچھالا گیاہے، ڈی آئی خان واقعہ میں 9میں سے 8ملزمان کو 24گھنٹے میں گرفتار کیا، ڈی آئی خان واقعے کے مدعی کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی، پولیس نے ڈی آئی خان واقعے کا چالان تین دن میں عدالت میں پیش کیا، نواز شریف عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں، قوم کو دھوکا دے رہے ہیں، نواز شریف اور عمران خان کے کیسز میں بہت فرق ہے، لندن فلیٹ بیچ کر قانونی طریقے سے رقم پاکستان منتقل کی، سپریم کورٹ میں 60دستاویزات جمع کرائے، جمع دستاویزات میں ایک بھی غلطی ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، نواز شریف غیر قانونی طریقے سے 30ہزار کروڑ روپے بیرون ملک لے گئے، نواز شریف کی جانب سے عدالت میں صرف ایک دستاویز جمع کرائی، جمہوریت کی تاریخ میں کسی نے اپنا مذاق اس طرح نہیں اڑایا، پارلیمنٹ میں نواز شریف کیلئے ووٹ دینے والے شرم سے ڈوب جائیں، ایک نا اہل شخص کو پارٹی سربراہ نہ بنانے کا بل مسترد کیا گیا، ارکان پارلیمنٹ نے ایک مجرم کو سپورٹ کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات