Live Updates

جس شخص نے پی سی او کے تحت حلف لیا ہو خود وہ کسی کو کیسے صادق اور امین ڈیکلیئر کرسکتا ہے‘ ہم نے کبھی کسی سے این آر او کیا نہ کرینگے ‘میں آج بھی میثاق جمہوریت پر قائم ہوں‘ کل جو تصویر میں نے پیپلز پارٹی کی دیکھی اس پر یقین نہیں آرہا‘ پاکستان کی بہتری‘ آئین کی حکمرانی کیلئے کام کرتے رہیں گے‘ حلف کی پاسداری کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے‘ پی ٹی آئی جمہوریت کے قریب سے بھی نہیں گزری‘ پیپلز پارٹی کے آمروں کے کالے قانون کی حمایت سے تکلیف پہنچی‘ آگے بڑھنے کیلئے ملک کی 70سال کی تاریخ کو بدلنا ہوگا‘ اگر انصاف ہوا ہوتا تو میرا فیصلہ پانامہ کی بجائے اقامے پر نہ آتا‘ جو لوگ اصولوں پر کھڑے ہوں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے‘ جدوجہد پاکستان کیلئے کررہا ہوں اپنی ذات کیلئے نہیں

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی نجی ٹی وی سے بات چیت

بدھ 22 نومبر 2017 17:10

جس شخص نے پی سی او کے تحت حلف لیا ہو خود وہ کسی کو کیسے صادق اور امین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جس شخص نے پی سی او کے تحت حلف لیا ہو خود وہ کسی کو کیسے صادق اور امین ڈیکلیئر کرسکتا ہے‘ ہم نے کبھی کسی سے این آر او کیا نہ کریں گے‘ میں آج بھی میثاق جمہوریت پر قائم ہوں‘ کل جو تصویر میں نے پیپلز پارٹی کی دیکھی اس پر یقین نہیں آرہا‘ پاکستان کی بہتری‘ آئین کی حکمرانی کیلئے کام کرتے رہیں گے‘ حلف کی پاسداری کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے‘ پی ٹی آئی جمہوریت کے قریب سے بھی نہیں گزری‘ پیپلز پارٹی نے آمروں کے کالے قانون کی حمایت کی جس سے تکلیف پہنچی‘ آگے بڑھنے کے لئے ملک کی ستر سال کی تاریخ کو بدلنا ہوگا‘ اگر انصاف ہوا ہوتا تو میرا فیصلہ پانامہ کی بجائے اقامے پر نہ آتا‘ جو لوگ اصولوں پر کھڑے ہوں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے‘ جدوجہد پاکستان کے لئے کررہا ہوں اپنی ذات کے لئے نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو نواز شریف نے نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رجب بلوچ (ن) لیگ کے اہم ساتھی ہیں اور گزشتہ روز علالت کے باوجود انہوں نے قومی اسمبلی میں ووٹ ڈالا یہ قابل تحسین بات ہے اور نئی تاریخ رقم ہوئی ہے میں ٹی وی پر ان کی کیفیت کو دیکھ رہا تھا الله سے دعا ہے کہ ان جیسے لوگ پاکستان کو ملیں تاکہ ملک کی تقدیر بدلے۔ جو لوگ اصولوں پر کھڑے رہتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے اور ان کی وجہ سے ملک بھی ترقی کرتا ہے۔

ایسے کارکن کسی بھی پارٹی کیلئے اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسمبلی میں قوم نے جو منظر دیکھا وہ متاثر کن ہے اب وقت بدل گیا ہے اور وہ وقت نہیں رہا کہ جیسے پہلے تھا۔ جو شخص بھی اپنے اصولوں پر قائم ہے وہ کسی آمر کے اقدامات کی توثیق نہیں کرے گا۔ اس کا عملی مظاہرہ قومی اسمبلی میں ہم نے دیکھا مجھے تکلیف ہے کہ پیپلز پارٹی نے خود جدوجہد کی ہے کسکی وقت میں وہ آمروں کے کالے قوانین کی حمایت کررہی ہے۔

جو تصویر میں نے پیپلز پارٹی کی دیکھی ہے اس پر یقین نہیں آرہا۔ میثاق جمہوریت پر میں اور میری جماعت آج تک قائم ہے اور ہم نے کوئی این آر او نہیں کیا اور نہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ ووٹ کے تقدس کو ہم نے بحال کرنا ہے۔ ستر سالہ تاریخ سے ہمیں اب سیکھنا ہوگا اور آگے بڑھنے کے لئے بہت کچھ بدلنا ہوگا جو سب کے فائدے میں ہے۔

یہ ہماری نظریاتی جدوجہد ہیں جس کے لئے ہم پرعزم ہیں۔ پی ٹی آئی جیسی پارٹیاں بدقسمتی سے ہوتی ہیں لیکن میں ان کی طرف دیکھتا بھی نہیں ہوں اور نہ ان سے کچھ توقع ہے ان کی کوئی جمہوری جدوجہد نہیں ہے۔ پی ٹی آئی فاشسٹ قسم کی پارٹی ہے جس میں جھوٹ‘ غلط بیانی اور بہتان بازی کی سیاست وہ لوگ کررہے ہیں۔ یہ لوگ قوم کا کلچر خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم مزاحمت کریں گے۔

میں جو بھی جدوجہد کررہا ہوں وہ پاکستان کے لئے ہے اگر میری جدوجہد اپنی ذات کے لئے ہوتی تو میں بھی مشرف کے ساتھ این آر او کرکے ملک واپس آسکتا تھا لیکن میں نے ایسا کچھ نہیں کیا میں ملک اور قوم کو ہزار گنا زیادہ ترجیح دیتا ہوں اپنی ذات سے۔ ممیں ہر وہ کام کروں گا جس سے میں ملک کی خدمت کرسکوں۔ اس میں سب کا بھلا ہے مردم شماری کے بعد جو بل پاس ہوا اس کو فوراً پاس ہونا چاہئے تھا پتہ نہیں کیوں اس پر تاخیری حربوں سے کام لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حلف کی پاسداری کے لئے کاوشیں جاری رکھیں گے اگر ہمارے بینچ کے ججز سے انصاف مل سکتا ہوتا تو میرا فیصلہ پانامہ کی بجائے اقامہ پر نہ آتا اس لئے مجھے ان ججز سے انصاف کی کوئی امید نہیں ہے۔ ان ججز نے ناانصافی کی بنیاد پر فیصلہ کیا ہے جس شخص نے سی او کا حلف اٹھایا ہو وہ کسی کو کیا انصاف دے گا اور وہ کیسے کسی کو صادق اور امین ڈیکلیئر کرسکتا ہے اس حوالے سے بھی سمت درست کرنے کے لئے میری جدوجہد ہے غلطیاں انسانون سے ہوتی ہیں جن سے بندہ سبق سیکھتا ہے نیک نیتی میں رہتے ہوئے غلطیاں الله معاف بھی کردیتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات