پی آئی اے کو امریکا کیلئے پروازوں پر ایک سال میں ڈیڑھ ارب کا نقصان ،ْ قائمہ کمیٹی کوبریفنگ

بدھ 22 نومبر 2017 17:07

پی آئی اے کو امریکا کیلئے پروازوں پر ایک سال میں ڈیڑھ ارب کا نقصان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) قومی ایئرلائن پی آئی اے کو گزشتہ سال نیویارک کے لیے پروازوں پر ڈیڑھ ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔قومی ایئرلائن پی آئی اے نے امریکا کیلئے پروازیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سالانہ ایک ارب سے زائد خسارہ بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا جس میں نیویارک کیلئے پی آئی اے کی پروازیں ختم کرنے پر میاں طارق جاوید نے برہمی کا اظہار کیا۔

سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی نے کمیٹی کو بتایا کہ خسارے کے باعث نیویارک کے لیے پی آئی اے کی پروازیں ختم کرنا پڑیں ،ْگزشتہ سال نیویارک کے لیے پروازوں پر ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ 10 سے 12 سال سے نیویارک کیلئے پروازوں پرخسارہ ہورہا تھا۔سیکرٹری ایوی ایشن کی بریفنگ پر میاں طارق جاوید نے کہا کہ پروازیں خسارے میں ہیں توآپ عہدے سے مستعفی کیوں نہیں ہوجاتے۔

متعلقہ عنوان :