عقیدہء ختم نبوت ہماراجزوایمان ہے،صاحبزادہ مقصود احمد صابری

بدھ 22 نومبر 2017 17:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) جمیعت مشائخ پاکستان کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ مقصوداحمدصابری نے کہا ہے کہ عقیدہء ختم نبوت ہماراجزوایمان ھے،تحریک لبیک یارسول صرف اورصرف مذہب اسلام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ مقصوداحمدصابری نے بزم غلامان اولیائے کرام پاکستان کے زیراہتمام نویں سالانہ بارہ روزہ پروگرام کے دوسرے اجتماع میں چوہدری فداحسین کی رہائش گاہ پرمنعقدہ آمد مصطفی وخاتم الانبیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے علامہ محمدثناء اللہ قادری ،علامہ خواجہ کلیم الحق دربارعالیہ موہڑہ شریف کے خلیفہ صوفی حامدنواز نقشبندی ،علامہ محمداشفاق ناجی نے بھی خطاب کیا ۔علمائء کرام نے ختم نبوت کے موضوع پرکہاکہ یہ ملک اورآئین پاکستان ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے، ہم اہل سنت ملک کے ایک ایک انچ کی اورآئین پاکستان کی ایک ایک سطرکی حفاظت کریں گے ،حکومت کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کی قدرکرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سائے اورپرچم تلے جمع ہونیوالے علماء اورمشائخ کے تمام مطالبات کوفوری طورپرتسلیم کرے اوروفاقی و صوبائی وزراء قانون کواپنے عہدوں سے ہٹاکرقرارواقعی سزادے۔