سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈ یشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی

بدھ 22 نومبر 2017 17:03

سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈ یشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے عدالتی ..
لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) لاہورہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون جوڈ یشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے وکیل خواجہ حارث کوحتمی دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کے وکلاء اظہر صدیق اور خواجہ طارق رحیم نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ عوامی دستاویز ہیں جسے منظر عام پر لایا جائے ، لواحقین کو یہی نہیں پتہ کہ ان کے پیاروں کا قاتل کون ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ حکومتی انٹرا کورٹ اپیل توہین عدالت کی بنیاد پر خارج کر دی جائے۔ عدالت نے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے وکیل خواجہ حارث کوحتمی دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ ادارہ منہاج القرآن کے وکیل علی ظفر پہلے ہی دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :