لاہور ہائیکورٹ کا سید ناصر عباس شیرازی کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہا ر،

پولیس کی طرف سے بازیابی کیلئے 15 روز کی مہلت کی استدعا مسترد

بدھ 22 نومبر 2017 16:53

لاہور ہائیکورٹ کا سید ناصر عباس شیرازی کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہا ..
لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاضی امین نے عدالتی احکامات کے باوجود متحدہ مجلس المسلمین کے لاپتہ راہنما سید ناصر عباس شیرازی کو بازیاب کروا کر پیش نہ کرنے پر سخت برہمی اظہا کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اربوں روپے کے سی سی ٹی وی کیمروں کا کیا فائدہ ہواجس میں کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی۔

(جاری ہے)

بدھ کو دوران سماعت لا پتہ سید ناصر عباس شیرازی کے بھائی علی عباس شیرازی نے عدالت کو بتایا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی میں چار مسلح نوجوان اس کے بھائی ناصر عباس شیرازی کو اٹھا کر لے گئے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ان کے بھائی کی بازیابی کا حکم دے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ ناصر عباس کی بازیابی کیلئے پولیس نے مشتبہ جگہوں پر چھاپے مارے مگر کامیابی نہیں ہوئی۔ انہوں نے بازیابی کیلئے 15 روز کی مہلت طلب کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے پولیس افسران کو کسی دبائو کے بغیر تفتیش جاری رکھنے اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔