پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے سلسلہ میں احتجاج جاری

بدھ 22 نومبر 2017 16:50

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے سلسلہ میں ..
فیصل آباد۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے سلسلہ میں فیصل آباد ڈویژن بھر میں بھر پور احتجاج منگل کو بھی جاری رہا،ڈویژن بھر کے تمام کالجز میں صبح 11سے 12بجے تک کلاسز کا بائیکاٹ کیا گیا،کئی مقامات پر طلباء و طالبات نے بھی اپنے اساتذہ کے ساتھ ان کے مطالبات کی منظوری کے سلسلہ میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

منگل کے روز مختلف مقامات پر احتجاج کرنے والے اساتذہ سے پی پی ایل اے کے قائدین پروفیسر محمد فاروق ، رانا اختر علی ، سلیم صدیقی ، قمر الزمان ، شفاقت علی ، ثاقب نجم ، نعمان منیر و دیگر رہنمائوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، صوبائی وزیر تعلیم ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سمیت دیگر ارباب اختیار سے تمام زنانہ و مردانہ کالجز میں لیکچرر ز، اسسٹنٹ پروفیسرز ، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کی تمام آسامیوں کی یونیورسٹی طرز پر ون سٹیپ اپ گریڈیشن ، ٹائم سکیل پروموشن اور رخصت اتفاقیہ پر پابندی ختم کرنے سمیت دیگر مطالبات فوری تسلیم کرنے کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پی پی ایل اے کوئی بھی ایسا اقدا م قبول نہیں کریگی جس سے اساتذہ کے بنیادی حقوق سلب یا ان کیلئے ناجائز مسائل پیدا ہوتے ہوں ۔انہوںنے کہا کہ جب لیکچررز اور پروفیسرز کو کالجز میں اسی کرائیٹیریا کے تحت بھرتی کیا جاتا ہے جس طرح یونیورسٹیز کے اساتذہ کو تو پھر دونوں کو برابر کے حقوق و مراعات ملنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :