جشن عید میلا د النبیؐ کے سلسلے میں یکم دسمبر کو ملک بھر میںعام تعطیل ہو گی

بدھ 22 نومبر 2017 16:50

جشن عید میلا د النبیؐ کے سلسلے میں یکم دسمبر کو ملک بھر میںعام تعطیل ..
فیصل آباد۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) جشن عید میلا د النبیؐ کے سلسلے میں یکم دسمبر کو ملک بھر میںعام تعطیل ہو گی جس کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے ، سٹاک ایکسچینجز گارنٹیز لمیٹڈ ،بینک ، تعلیمی ادارے ،انڈسٹریل یونٹس وغیرہ مکمل طور پر بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایاکہ اس ضمن میں باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔مزید برآں جشن عید میلاد النبیؐ کے روز فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کو بھر پور سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے فول پروف انتظامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :