امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادیمپربیوٹن سے ٹیلیفونک بات چیت شام کے ایشو سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

بدھ 22 نومبر 2017 16:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکے روسی ہم منصب نے ولادیمپربیوٹن نے ٹیلیفونک بات چیت کرکے شام ،ایران اور شمالی کوریا سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمپربیوٹن نے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک ٹیلیفونک بات چیت کی بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے شام میں موجود صورتحال اور دہشتگردی کے ایشو پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ افغانستان میں یوکرائن شمالی کوریا اور ایران کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام میں امن کے قیام اور شمالی کوریا کے جوہری ایشو کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا

متعلقہ عنوان :