پارلیمنٹ نے آمروں کے کالے قانون کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا،عابد شیر علی

بدھ 22 نومبر 2017 16:32

پارلیمنٹ نے آمروں کے کالے قانون کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا،عابد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس نے آمروں کے کالے قانون کو مسترد کرکے ردی کی ٹوکری میں پھنک دیا نواز شریف و پاکستان لازم و ملزوم ہیں عمران خان دوسروں کی ڈور پر ناچنے والی کٹھ پتلی ہیں بدھ کے روز نیب کی احستاب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میںعابد شیر علی نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں کالے قانون کے مسترد ہونے سے وہ تمام لوگ مایوس ہوئے جو مائنس نواز شریف فارمولے کا حصہ تھے مسلم لیگ ن کی پوری جماعت نے چٹان کی طرح کھڑے ہوکر یہ پیغام دیا کہ ہم میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد و متفق ہیں مسلم لیگ ن کے تمام پارلیمنٹرین نے آئینی اور جمہوری طریقے سے آمروں کے کالے قانون کی شق کو پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص کسی کو بھی پارٹی کا سربراہ بننے سے نہیں روک سکتا خصوصاً نواز شریف کو کیونکہ نواز شریف اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک ناچنے والی کٹھ پتلی ہیں جس کی دور کسی اور کے پاس ہیں اگر عمران خان میں تھوڑی سے بھی شرم ہوتی تو وہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ساتھ ہوتے مگر وہ خود ڈرے ہوئے ہیں کہ کہیں گرفتار نہ ہوجائے،عمران نے پارلیمنٹ میں پیش نہ ہو کر نہ صرف پارٹی بلکہ پوری اپوزیشن کو دھوکہ دیا ہی