خیبر پختونخواہ میں ملکی تاریخ کی پہلی میڈیکل بس سروس شروع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 22 نومبر 2017 16:02

خیبر پختونخواہ میں ملکی تاریخ کی پہلی میڈیکل بس سروس شروع
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء):خیبر پختونخواہ میں ملکی تاریخ کی پہلی میڈیکل بس سروس شروع کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ ایمرجنسی ریسکیو سروس دن بدن بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ریسکیو کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں موبائل ایمرجنسی میڈیکل رسپانس یونٹ اور منی ایمبو لینس کے افتتاح کی تقریب منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران خیبر پختونخواہ ایمرجنسی ریسکیو سروس کے ڈی جی ڈاکٹراسد علی خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ملکی تاریخ کی پہلی میڈیکل بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔

بس کے تین حصے ہیں پہلاحصہ منی آپریشن تھیٹر ،منی لیبارٹری اور بلڈ بینک پر مشتمل ہے ،دوسرا او پی ڈی جس میں کارڈیک مونیٹر ، ونٹیلیٹر کی سہولیات موجود ہیں جبکہ تیسرا حصہ آئی سی یو ہے جو چار بیڈز اور بین الاقوامی معیار کی طبی سہولتوں سے مزین ہے۔بس میں ایمرجنسی سرجری بھی کی جا سکے گی جبکہ منی بس تنگ گلی کوچوں سے گزر کر با آسانی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر سکے گی ۔
خیبر پختونخواہ میں ملکی تاریخ کی پہلی میڈیکل بس سروس شروع