چین پاکستان سٹرٹیجک ڈائیلاگ ، سٹرٹیجک کمیونیکیشنز اور کوآرڈینیشن بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے ، تہمینہ جنجوعہ

بدھ 22 نومبر 2017 16:17

چین پاکستان سٹرٹیجک ڈائیلاگ ، سٹرٹیجک کمیونیکیشنز اور کوآرڈینیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ زوان یو اور پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے درمیان یہاں منعقدہ چین ۔پاکستان سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے 8دور میں اپنی باہمی دلچسپی کے بنیادی امور کے بارے میں متفقہ موقف اختیار کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مشاورتی عمل کو مزید مستحکم بنایا ہے، مذاکرات کے دوران چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ یوان یو نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنر ہیں اور ہم نے متعلقہ بنیادی دلچسپی کے امور کے بارے میں ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ چین نے ہمیشہ پاکستان کو ہمسائیوں کے ساتھ اپنی سفارتکاری میں ترجیح دی ہے اور چین کی ترقی سے سب سے پہلے ایسے اچھے دوست کو فائدہ پہنچنا چاہئے جو پاکستان کی طرح خوشی اور غمی میں برابر کا شریک ہو ،چین کی خواہش ہے کہ وہ سٹرٹیجک ڈویژن اور طویل المیعاد تناظر میں چین پاکستان تعلقات کو فروغ دے اور دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرے اور مشترکہ مستقبل والی چین پاکستان برادری کی تعمیر میں سرگرمی دکھائے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ چین پاکستان سٹرٹیجک رابطے او کمیونیکیشنز میں اضافے کیلئے دونوں ممالک کیلئے اہم چینل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس میکنزم سے بہتر طورپر استفادے اور دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک کوآرڈینیشن کے علاوہ کمیونیکیشنز اور کوآپریشن کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے ، ڈائیلاگ کے اس دور میں طرفین نے چین پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنر شپ کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ طرفین دونوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر اچھی طرح عملدرآمد کرتے رہیں گے ، مختلف سطحوں پر دوستانہ تعلقات میں اضافہ کریں گے ، چین پاکستان اکنامک کوریڈور کی تعمیر میں عملی سہولت فراہم کریں گے ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسیع کریں گے اور مل جل کر مشترکہ مستقبل والی چین پاکستان برادری کی تعمیر کریں گے ، طرفین نے باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

ڈائیلاگ کے اس دور میں طرفین نے چین پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنر شپ کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ طرفین دونوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر اچھی طرح عملدرآمد کرتے رہیں گے ، مختلف سطحوں پر دوستانہ تعلقات میں اضافہ کریں گے ، چین پاکستان اکنامک کوریڈور کی تعمیر میں عملی سہولت فراہم کریں گے ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسیع کریں گے اور مل جل کر مشترکہ مستقبل والی چین پاکستان برادری کی تعمیر کریں گے ، طرفین نے باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :