پاکستان ہمسائیوں کیساتھ سفارت کاری میں ہماری’’ ترجیح ‘‘ رہے گا ، چین

سٹرٹیجک ڈائیلاگ نے باہمی دلچسپی کے بنیادی امور بارے مشاورتی عمل کو مزید مستحکم بنایا ہے ،ترجمان چینی وزارت خارجہ

بدھ 22 نومبر 2017 16:17

پاکستان ہمسائیوں کیساتھ سفارت کاری میں ہماری’’ ترجیح ‘‘ رہے گا ، ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) چین نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ اس کی سفارتکاری کے بارے میں ’’ ترجیح ‘‘ ہو گا کیونکہ دونوں ملک سدابہار اہم پارٹنر ہیں اور بنیادی مفادات کے بارے میں ایک دوسرے کی ٹھوس حمایت کرتے ہیں ،چین اور پاکستان کے درمیان سٹرٹیجک ڈائیلاگ کا 8واں دور اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ زوان یو اور پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مشترکہ طورپر کی ،یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے یہاں ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں میڈیا کو بتائی ، 8ویں رائونڈ میں دونوں ممالک کے باہمی مفادات کے بنیادی امور کے بارے میں متفقہ موقف اختیار کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مشاورتی عمل کو مزید مستحکم بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مذاکرات کے دوران چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ زوان یو نے کہا کہ چین اور پاکستان سد ا بہار ،اہم کوآپریٹو پارٹنر ہیں اور ہم نے متعلقہ بنیادی مفادات کے امور کے سلسلے میں ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے، چین نے ہمسائیوں کے ساتھ اپنی سفارتکاری میں پاکستان کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور چین کی ترقی سے سب سے پہلے ایسے اچھے دوست کو فائدہ پہنچنا چاہئے جو پاکستان کی طرح خوشی اور غمی میں ساتھ دے ،چین کی خواہش ہے کہ وہ سٹرٹیجک ڈویژن اور طویل المیعاد تناظر میں چین پاکستان تعلقات کو فروغ دے اور دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرے اور مشترکہ مستقبل والی چین پاکستان برادری کی تعمیر میں سرگرمی دکھائے۔

پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ چین پاکستان سٹرٹیجک رابطے او کمیونیکیشنز میں اضافے کیلئے دونوں ممالک کیلئے اہم چینل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس میکنزم سے بہتر طورپر استفادے اور دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک کوآرڈینیشن کے علاوہ کمیونیکیشنز اور کوآپریشن کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے ، ڈائیلاگ کے اس دور میں طرفین نے چین پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنر شپ کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ طرفین دونوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر اچھی طرح عملدرآمد کرتے رہیں گے ، مختلف سطحوں پر دوستانہ تعلقات میں اضافہ کریں گے ، چین پاکستان اکنامک کوریڈور کی تعمیر میں عملی سہولت فراہم کریں گے ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسیع کریں گے اور مل جل کر مشترکہ مستقبل والی چین پاکستان برادری کی تعمیر کریں گے ، طرفین نے باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا

متعلقہ عنوان :