Live Updates

ْعدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عمران خان کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 5دسمبرتک ملتوی کردی

عدالت کاعمران خان کے وکیل کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کا حکم

بدھ 22 نومبر 2017 15:59

ْعدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عمران خان کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعوے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) لاہور کی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 5دسمبرتک ملتوی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف دس ارب ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے وکیل نے جواب جمع کرایا جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بابر اعوان لاہور میں موجود نہیں ہیں اس لیے جواب داخل کرانے کے لئے مزید مہلت دی جائے۔جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدالتی کارر وائی کے دوران مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، 7جولائی سے تاحال عمران خان کی جانب سے کوئی بھی دلائل نہیں دیئے گیے جبکہ قانون کے مطابق 90روز میں اس کیس کا فیصلہ ہونا چاہیے، عدالت نے عمران خان کے وکیل کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شہباز شریف کی جانب سے گذشتہ برس بھی عمران خان کے خلاف ایک لیگل نوٹس بھجوایا گیا تھا جس میں جاوید صادق کو فرنٹ مین مقرر کر کے اربوں روپے وصول کرنے کے الزام پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات