ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 22 نومبر 2017 15:10

ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء):ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر اندور میں پیش آیا ۔جہاں ایک خاتون دماغی عارضے میں مبتلا تھی اور دیوانے پن میں اپنے ہی سر کے بال نوچنے اور پھر انکو نگلنے کی عادی تھی ۔اس کی یہ عادت اتنی مستحکم ہو چکی تھی کہ مسلسل بال کھاتے رہنے کی وجہ سے اسکی طبیعت خراب رہنے لگی تھی ۔

(جاری ہے)

اس علاج معالجے کی غرض سے اندور کے مہاراجہ یوشونتورا ہسپتال نامی سرکاری ہسپتال میں لایا گیا جہاں اسکے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ۔ڈاکٹر ماتھر کی سربراہی میں پانچ رکنی ڈاکٹروں نے 25سالہ خاتون کا آپریشن کیا۔تین گھنٹے جاری رہنے والا آپریشن کامیاب رہا اور خاتون کے معدے سے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا۔ڈاکٹر ماتھر کا کہنا تھا کہ اگر ان بالوں کو مزید کچھ دیر اور پیٹ میں رہنے دیا جاتا تو یہ بال سنجیدہ طبی پیچیدگی کا باعث بن سکتے تھے ۔