ہانگ کانگ ائیر پورٹ پر کوکین اسمگل کرنے کے جُرم میں غیر ملکی ماڈل گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 نومبر 2017 15:04

ہانگ کانگ ائیر پورٹ پر کوکین اسمگل کرنے کے جُرم میں غیر ملکی ماڈل گرفتار
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2017ء) : ہانگ کانگ ائیر پورٹ پر غیر ملکی ماڈل کو 3 لاکھ ڈالر مالیت کی کوکین اسمگل کرنے کی کوشش کے جُرم میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونان سے آنے والی ایک 19 سالہ غیر ملکی ماڈل کو ہانگ کانگ ائیر پورٹ پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ائیر پورٹ حکام کے مطابق ماڈل کے سامان سے 2.6 کلو گرام کوکین کے پیکٹ برآمد کیے گئے ۔

(جاری ہے)

برآمد کی گئی کوکین کی قیمت 3 لاکھ ڈالر ہے۔ غیر ملکی ماڈل کو جہ ایتھوپیا سے آ رہی تھی، کو معمول کی چیلنگ کے لیے روکا گیا۔ ائیر پورٹ پر موجود کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ماڈل کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے سے قریباً چار خواتین کو ہانگ کانگ ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے کوکین برآمد کی گئی تھی۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ آیا اس سے پہلے حراست میں لی گئی خواتین اور اس ماڈل کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :