شارجہ ، لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور شراب برآمد ہونے پر ڈرائیور کو جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 22 نومبر 2017 15:03

شارجہ ، لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور شراب برآمد ہونے پر ڈرائیور کو جیل ..
شارجہ اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق شارجہ میں ایک افریقن کو لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے اور گاڑی میں شراب رکھنے پر 7 ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی اور سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا بھی حکم سنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شارجہ کی مجرمانہ عدالت نے اس شخص کو جیل انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے جسکی عمر20 سال کے قریب تھی۔ کیس کی آخری سنوائی کل بروز منگل کو ہوئی جس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے سزا سنائی تھی۔ اگست میں بھی شارجہ پولیس نے ایک مسلمان ڈرائیور کو شارجہ روڈ پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کیا تھا اور اسے بھی جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کر نے کا حکم ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :