خواجہ آصف نے کشمیریوں کے درد پر نظم ٹوئٹ کردی ،ْ

مسئلہ کشمیر کے لئے جدو جہد جاری رکھنے کا عزم بھارت کے ساتھ مذاکرات میں کشمیر ہمیشہ پاکستان کی ترجیح رہا ہے اور رہے گا ،ْ وزیر خارجہ

بدھ 22 نومبر 2017 15:16

خواجہ آصف نے کشمیریوں کے درد پر نظم ٹوئٹ کردی ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،ْبھارت کے ساتھ مذاکرات میں کشمیر ہمیشہ پاکستان کی ترجیح رہا ہے اور رہے گا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا اکائونٹ پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کشمیریوں کے درد پر ایک شاعر کی نظم شیئر کی نظم میں کہا گیا ہے کہ یہ کون سخی ہیں جن کے لہوکی اشرفیاں، چھن چھن، چھن چھن، دھرتی کے پیہم پیاسے کشکول میں ڈھلتی جاتی ہیں کشکول کو بھرتی ہیں یہ کون جواں ہیں ارضِ کشمیر یہ لکھ لٹ جن کے جسموں کی بھرپور جوانی کا کندن یوں خاک میں ریزہ ریزہ ہے یوں کوچہ کوچہ بکھرا ہے ایک موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :