Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

صوبائی حکومت فاٹا کو کے پی کے یں ضم کرنے کیلئے رضامند ہے ،ْ عدالت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا حکم دے ،ْدرخواست میں استدعا

بدھ 22 نومبر 2017 15:16

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے آئینی درخواست دائرکردی ہے۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق عمران خان نے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں مؤقف اختیارکیا کہ صوبائی حکومت فاٹا کو کے پی کے یں ضم کرنے کیلئے رضامند ہے، صوبائی اسمبلی فاٹا کے انضمام پر قرارداد بھی منظور کر چکی جبکہ صدر مملکت نے فاٹا اصلاحات پیکج کا اعلان بھی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آئین تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کیلئے اپنی تمام آئینی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے اور عدالت آنے سے پہلے تمام فورمز پر معاملہ اٹھا چکے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ صدر مملکت کو فاٹا میں امن اور گورننس کیلئے قانون سازی کا اختیار ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں صدر مملکت‘ وزارت قانون‘ سیفران اور فاٹا سیکرٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات