دبئی ، ہوٹل کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 22 نومبر 2017 14:52

دبئی ، ہوٹل کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی
دبئی اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی میں بدھ کی دوپہر ہوٹل کے اپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔عینی شاہد کے مطابق آگ دبئی کے البشرا ریجن کے ( آکاس ان) ہوٹل کے اپارٹمنٹ میں لگی ۔

(جاری ہے)

آگ کی وجہ سے اٹھنے والا دھواں عمارت کی چھت سے اڑتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ آگ کی وجہ سے کوئی زخمی ہوا یا نہیں اس کی اطلاعات ابھی موصول نہیں ہو سکیں ۔ فائر فائٹرز کی ٹیم آگ پر قابو پانے کے لیے ریکارڈ وقت میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :