پشاور ‘4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ‘خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے

بدھ 22 نومبر 2017 14:59

پشاور ‘4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ‘خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،ریکٹراسکیل پر شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج صبح پشاور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی گہرائی ستائیس کلو میٹر جبکہ مرکز پاک افغان بارڈر تھا، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی قسم کی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :