متحدہ عرب امارات پرائیوٹ سیکٹر نے قومی دن پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا

بدھ 22 نومبر 2017 14:41

متحدہ عرب امارات پرائیوٹ سیکٹر نے قومی دن پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا
ابو ظہبی اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء) مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے انسانی وسائل کی وزارت نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ، متحدہ عرب امارات کے قومی دن اور شہداء کے دن کی خوشی میں متحدہ عرب امارات میں نجی سیکٹر کو 30 نومبر سے 2 دسمبر تک چھٹیاں ہوں گی ۔

(جاری ہے)

تمام نجی ادارے 3 دسمبر سے واپس اپنا کام شروع کریں گے۔

متحدہ عرب امارات حکومت نے گزشتہ ہفتے سرکاری اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :