امریکی بحریہ کا طیارہ بحرا و قیانوس میں گر کر تباہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 نومبر 2017 14:22

امریکی بحریہ کا طیارہ بحرا و قیانوس میں گر کر تباہ
امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2017ء):امریکی بحریہ کا طیارہ بحرا و قیانوس میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق طیارے میں عملے کے گیارہ افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ طیارہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی البتہ طیارے میں سوار افراد کے ناموں سے متعلق بھی جلد آگاہ کیا جائے گا۔ امریکی بحریہ کا طیارہ فلپائن کے سمندر کی جانب گامزن تھا۔ خیال رہے کہ امریکی فوجی جہازوں کو گذشتہ کچھ عرصہ میں مشرقی ایشیا میں کافی حادثات پیش آئے۔ امریکی بحریہ نے اگست کے مہینے میں دس اہلکاروں سے ہاتھ دھویا، اس سے دو ماہ قبل جون میں بھی امریکی جہاز کارگو سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے۔