سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دھرنا ختم کروانے کے لیے طاقت کے استعمال کی مخالفت کر دی

کسی بھی قسم کے تشدد کا سہارا لیے بغیر دھرنے کو مذاکرات کے ذریعے ختم کیا جائے ،میاں محمد نواز شریف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 22 نومبر 2017 14:22

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دھرنا ختم کروانے کے لیے طاقت کے استعمال ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء) :سابق وزیر اعظم نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کے تشدد کا سہارا لیے بغیر دھرنے کو مذاکرات کے ذریعے ختم کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا سترھویں روز میں داخل ہو چکا ہے ،دھرنے کے باعث جڑواں شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی دھرنے کے پر امن اختتام کے حق میں ہیں ۔

انہوں نے دھرنا ختم کرانے کے لیے کسی بھی قسم کے تشدد کا سہارا لینے کی مخالفت کر دی ۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنے والوں سے مذاکرات کر کے دھرنے کو ختم کیا جائے اور دھرنا ختم کروانے کے لیے کسی بھی قسم کے تشدد کا استعمال نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :