بھارت کابوہرہ برادری کے 33 پاکستانی بچوں کو ویزہ دینے کا اعلان

پاکستانی بچوں کو ان کے روحانی پیشوا نے دورہ بھارت کیلئے مدعو کیا ہے :وزیر خارجہ سشما سوراج

بدھ 22 نومبر 2017 14:26

بھارت کابوہرہ برادری کے 33 پاکستانی بچوں کو ویزہ دینے کا اعلان
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) بھارت نے بوہرہ برادری کے ان 33 پاکستانی بچوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جنہیں اس برادری کے روحانی پیشوا نے بھارت آنے کی دعوت دی تھی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ہم نے پاکستان کے 33 بوہرہ بچوں کو بھارت کا ویزا جاری کیا ہے جنہیں ان کے روحانی پیشوا نے مدعو کر رکھا ہے ۔ بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفصل سیف الدین ممبئی میں رہائش پذیر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :