پارٹی میں فاورڈ بلاک کی باتیں کرنیوالے سیاسی بونوں کا مستقبل تاریک ہو گیا ہے‘پرویز ملک

نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں ،عمران پہلے نوازشریف اور اب (ن) لیگ سے خوفزدہ ہیں‘ وفاقی وزیر تجارت مخالفین کی سیاست نوازشریف کے گرد ہی گھومتی ہے وہ سیاست کا محور پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں‘خواجہ عمران نذیر کے کارکنوں سے گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 14:19

پارٹی میں فاورڈ بلاک کی باتیں کرنیوالے سیاسی بونوں کا مستقبل تاریک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیںقومی اسمبلی میں اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ پارٹی سربراہی پر پابندی کابل بھاری اکثریت سے مسترد ہونے پر ثابت ہو گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،چوہدری شہباز سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار ،سمیرا امجد اور نادر خان کونسلرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوںنے کہا کہ (ن)لیگ میں فارورڈ بلاک اور پارٹی کو توڑنے کی بات کرنے والے سیاسی بونوں کو اپنی حیثیت نظر آ گئی ہو گی، عمران خان پہلے نوازشریف سے خوفزدہ تھے اور اب وہ مسلم لیگ (ن) سے خوفزدہ ہیں اور اسمبلی نہیں آئیں گے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہزاروں میگاواٹ کے توانائی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گیس کی بنیاد پر لگائے جانے والے بجلی کے کارخانوں سے ہزاروں میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے، مخالفین کی سیاست نوازشریف کے گرد ہی گھومتی ہے اور وہ سیاست کا محور پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور کو بڑی حدتک ختم کیا گیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پاک افواج کے افسروں و جوانوں، پولیس کے افسروں و اہلکاروں، عام شہریوں اور زندگی کے ہر طبقے نے اس جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور ان قربانیوں کے باعث آج پاکستان ایک پرامن ملک بن چکاہے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :