نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود کا اگلے مورچوں کا دورہ ،ْ

تعینات پاک میرینز کے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا نیول چیف کی آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے ستقبال کیا ،ْ نیول چیف کوتفصیلی بریفنگ دی گئی ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع اورمیر ی ٹائم مفادات کا تحفظ پاک بحریہ کی اولین تر جیح ہے ،ْ ایڈمرل ظفر محمود عباسی

بدھ 22 نومبر 2017 14:19

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود کا اگلے مورچوں کا دورہ ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بھارت سرحد کے قریب واقع کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔انہوں نے مورچوں پر تعینات پاک میرینزکے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔نیول چیف کی آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے ان کا ستقبال کیا۔

جنوب مشرقی سرحد کے قریب سر کریک کے علاقے میں قائم مورچوں کے دورے میں نیول چیف کوتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

نیول چیف نے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اوران کے مشکل موسمی حالات کے باوجودسخت ڈیوٹی سر انجام دینے کے عزم اور جذبے کو سراہا۔ملاقات میں نیول چیف نے قوم کی جانب سے دی گئی بحری سرحدوں کے دفاع کی مقدس ذمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے بٴْلنداخلاقی اقدار ،ْفٹنس اورتربیت کے بہترین معیار کو بر قرار رکھنے پر بھی زور دیا۔امیر البحر نے جوانوں کی آپریشنل اور حربی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انھوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع اورمیر ی ٹائم مفادات کا تحفظ پاک بحریہ کی اولین تر جیح ہے۔