صومالیہ کے قحط زدہ بچوں کیلئے چین کا 20لاکھ ڈالر کا عطیہ

پندرہ ہزار بچوں کو مناسب ادویات اور غذا فراہم کی جائیگی ، چینی سفیر

بدھ 22 نومبر 2017 14:14

موگا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) چینی حکومت نے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ میں 20لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے،اس کا مقصد 15000نوجوان بچوں کو امداد فراہم کرنا ہے جوصومالیہ کے جنوبی اورمرکزی علاقوں میں مناسب ادویات اور غذا نہ ملنے کے باعث مسائل کا شکار ہے،اس موقع پر صومالیہ میں چین کے سفیر کن جیان نے کہا کہ چین انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صومالیہ کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہے تا کہ بچوں اور عورتوں کو مشکلات سے نکالا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس رقم کے ذریعے مصیبت زدہ بچوں کو ادویات اور خوراک فراہم کی جائیگی ، ہمیں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف ) کے ساتھ کام کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے ۔ایک اندازے کے مطابق صومالیہ میں 223000سے زائد بچے غذا کی کمی کا شکار ہیں۔ اس موقع پر صومالیہ کے ڈپٹی وزیر برائے انسانی امور نے چینی امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صومالیہ کی انسانی بنیاد وں پر امداد کرنے کیلئے چین اہم کردار ادا کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :