ڈی جی خان ،ْہسپتال کے فرش پر جنم لینے والا بچہ ہلاک ،ْ

کمشنر نے نوٹس لے لیا ،ْکمیٹی قائم پانچ گھنٹے تک ڈاکٹرز کی منت سماجت کرتا رہا ،ْ فوری طبی امداد نہ ملنے پرنو مولود بچہ جاں بحق ہوگیا ،ْرہائشی حنیف خاتون کا بچہ پیدائش سے قبل ہی مردہ حالت میں تھا ،ْ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طاہر حسین کا دعویٰ ْکوئی قصور وار نکلا تو اس کے خلاف حکام بالا سے محکمانہ کارروائی کی سفارش کریں گے ،ْ گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 14:06

ڈی جی خان ،ْہسپتال کے فرش پر جنم لینے والا بچہ ہلاک ،ْ
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ میں گائنی وارڈ کے باہر فرش پر بچے کی پیدائش ہوئی جو بعدازاں دم توڑ گیا۔ نومولود کی ہلاکت کے واقعہ کا کمشنر ڈی جی خان نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔تونسہ کے رہائشی محمد حنیف نے الزام لگایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے گائنی وارڈ کے باہر کھڑے رہے مگر ڈاکٹرز نے ان کی بیوی کو داخل نہیں کیا۔

محمد حنیف کے مطابق وہ پانچ گھنٹے تک ڈاکٹرز کی منت سماجت کرتے رہے تاہم وہ انتظار کرنے کا کہتے رہے، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے وارڈ کے باہر فرش پر ہی بچے کو جنم دیا، تاہم فوری طبی امداد نہ ملنے پر نومولود جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر طاہر حسین کا کہنا ہے کہ خاتون کا بچہ پیدائش سے قبل ہی مردہ حالت میں تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ خاتون کو ہسپتال میں داخل نہ کرنے کے واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے گی اور اگر کوئی قصور وار نکلا تو اس کے خلاف حکام بالا سے محکمانہ کارروائی کی سفارش کریں گے۔

دوسری جانب کمشنر ڈی جی خان احمد علی کمبوہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مہر جنید کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ،ْجو معاملے کی مکمل انکوائری کرکے 3 دن میں رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :