ایک دن کہا جارہا تھا نوازشریف ملک سے بھاگ گئے ہیں آج کہا جارہا ہے آپ کیوں پیش ہورہے ہیں ،ْ مریم اور نگزیب

بدھ 22 نومبر 2017 14:06

ایک دن کہا جارہا تھا نوازشریف ملک سے بھاگ گئے ہیں آج کہا جارہا ہے آپ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک دن کہا جارہا تھا نوازشریف ملک سے بھاگ گئے ہیں آج کہا جارہا ہے آپ کیوں پیش ہورہے ہیں ،ْنوازشریف پراقامے کاکیس بنایا،کرپشن کاکوئی ریفرنس نہیں بن سکا۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایک دن تھاجب کہاجارہاتھاکہ نوازشریف ملک سے بھاگ گئے ہیں انہوںنے کہاکہ یہ دن بھی آگیاکہ پوچھاجارہاہے کہ آپ کیوں پیش ہورہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ایک وعدہ نوازشریف نے قوم کیساتھ بھی کیاہے ،ْنوازشریف پراقامے کاکیس بنایا،کرپشن کاکوئی ریفرنس نہیں بن سکا۔وزیرمملکت نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا ،ْنوازشریف جھوٹے الزامات پر بھی عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :