وفاداروں کا ہمیشہ ہی انتظار کیا جاتا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کا نواز شریف سے متعلق سوال کا جواب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 نومبر 2017 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2017ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے دیر سے عدالت پہنچنے پر صحافی نے اس سے سوال کیا کہ آج آپ لیٹ کیوں پہنچے جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آج نواز شریف پلس پلس ہے اسی لیے دیر ہو گئی۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف آپ کا عدالت میں انتظار کر رہے ہیں تو کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں بس پہنچ رہا ہوں ، وفاداروں کا ہمیشہ انتظار ہی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :