عوام کو فوری انصاف دینا اور ملزمان کوکٹہرے میں کھڑا کرنا ہمارا مشن ہے، ایس پی انوسٹی گیشن

بدھ 22 نومبر 2017 13:56

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) نو تعینات ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور شمس الرحمن نے کہا ہے کہ شعبہ تفتیش کو مزید موثر اور دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہمکنار کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا اور ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہمارا مشن ہے۔ وہ بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شعبہ تفیش پولیس ڈیپارٹمنٹ کا انتہائی اہم اور انتہائی ذمہ دار شعبہ ہے جس کی بدولت معاشرہ کے مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی جبکہ معاشرہ کے ناسوروں کو ان کے کئے کی سزا دلوانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تفتیش ہری پور میں انتہائی قابل اور ایماندار افسران موجود ہیں جو پیچیدہ سے پیچیدہ کیسوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔