ڈپٹی کمشنر سے متحدہ علماء کونسل ہری پور کے وفد کی ملاقات، عید میلادالنبیؐ کے پروگراموں کے حوالہ سے تبادلہ خیال

بدھ 22 نومبر 2017 13:56

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور سید فیاض علی شاہ سے متحدہ علماء کونسل ہری پور کے وفد نے ملاقات کی اور ضلع میں امن وامان کی بحالی میں علماء کرام کے کردار سمیت عید میلاد النبیؐ کے پروگراموں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں چیئرمین مولانا قاضی غلام مجتبیٰ، جنرل سیکرٹری مولانا قاضی گل رحمن، مولانا بخش ہزاری، مولانا محمد اکرم، مولانا انور سعید، مولانا صدیق اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع ناظم عادل اسلام بھی ملاقات میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ علماء کرام نے ڈی سی کو ضلع میں امن وامان کی بحالی میں علماء کرام کے کردار کے حوالہ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہری پور میں امن کمیٹیوں کی کوششوں کی وجہ سے مسلکی اختلافات ختم ہو گئے ہیں، اب تمام مسالک کے علماء کو ایک پلیٹ فارم سے امن وامان کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ اہل تشیع کے پروگرام ہوں یا ربیع الاول میں جشن میلاد مصطفیٰ کا جلوس ہو، علماء کرام امن کی خاطر سب اکٹھے ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :