کا ہل کوٹ رینج کے جنگلات میں چھاپہ، کئی ٹن غیر قانونی لکڑی برآمد

بدھ 22 نومبر 2017 13:56

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) کنزرویٹر محکمہ جنگلات ہزارہ ڈویژن اظہر علی خان کی ہدایت پر ڈی ایف او مانسہرہ محمد ریاض خان اور رینج آفیسر سرکل ریڈ ہزارہ ڈویژن حاجی مسعود نے دیگر عملہ کے ہمراہ ہل کوٹ رینج کے جنگلات میں غیر قانونی کٹائی پر بن سچہ میں چھاپہ مار کر سینکڑوں فٹ غیر قانونی لکڑی برآمد کر لی، ہل کوٹ رینج کے اہلکاروں کی غفلت اور کوتاہی پر رینج آفیسر ہل کوٹ رینج اور فارسٹر فارسٹ گارڈ اور دیگر عملہ کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہل کورٹ رینج میں واقع چھترپلین سے کئی کلومیٹر دور واقع جنگلات ہل سچہ کے مقام پر ٹمبر مافیا نے کئی قیمتی درخت کاٹ کر تباہی کھڑی کر دی تھی جس پر مقامی گرین ایکشن کمیٹی چھترپلین کے صدر بختیار خان نے مقامی محکمہ کے ذمہ داروں کو شکایت کی جو موقع پر گئے مگر انہیں درختوں کی تباہی نظر نہیں آئی، موقع پر جانے والے فارسٹر محمد نذیر اور اس کے ساتھ عملہ نے اپنے ذمہ داران کو سب ٹھیک کی رپورٹ دیدی اور کہا کہ جنگل میں کوئی بھی درخت نہیں کاٹا گیا جس کے بعد گرین ایکشن کمیٹی کے صدر بختیار خان کونش ویلی پریس کلب کی ٹیم کو موقع پر لے گئے جنہوں نے تباہی کے تمام مناظر ریکارڈ کر لئے۔