سید خالد محمود ہمدانی نے ڈی پی او ہری پور کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 22 نومبر 2017 13:56

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) سید خالد محمود ہمدانی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

موصوف کو ضلع لکی مروت سے تبدیل کر کے ہری پور تعینات کیا گیا ہے۔ سابق ڈی پی او ہری پور شہزاد ندیم بخاری کو ہری پور سے تبدیل کر کے ڈی پی او مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے۔ شہزاد ندیم بخاری نے بھی مانسہرہ میں اپنے عہدہ کا چارج لیکر نئے ڈی پی او کے طور پر کام شروع کر دیا ہے۔