ہائی کورٹ سے مولانا معراج الدین کے قتل میں عمر قید کی سزا بھگتنے والی ان کی بیوہ بری

بدھ 22 نومبر 2017 13:56

ہائی کورٹ سے مولانا معراج الدین کے قتل میں عمر قید کی سزا بھگتنے والی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے چھترپلین کے نامور عالم دین مولانا چراغ الدین شاہ کے بیٹے مولانا معراج الدین کے قتل میں عمر قید کی سزا بھگتنے والی مقتول کی بیوہ کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق2013ء میں تھانہ بٹل کی حدود چھترپلین میں ممتاز عالم دین مولانا معراج الدین کو گھر کے اندر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کی دعویداری مقتول کی بیوی مسماة فاطمہ پر کی گئی تھی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ نے قتل میں نامزد ملزمہ کو 25 سال قیدکی سزا دی جس کے خلاف ملزمہ نے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں اپیل دائر کی۔ مقتول کی جانب سے غلام مصطفیٰ ایڈووکیٹ اور ملزمہ کی جانب سے شاد محمد خان ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔ گذشتہ روز ہائی کورٹ نے 25 سال قید کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ملزمہ فاطمہ کو بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :