ْمحکمہ بلدیات کے دو ٹی ایم اوز سمیت پانچ افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

بدھ 22 نومبر 2017 13:56

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) محکمہ بلدیات نے دو ٹی ایم اوز سمیت پانچ افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات خان کی طرف سے جاری الگ الگ اعلامیہ کے مطابق زاہد قریشی کو ٹی ایم او مانسہرہ اور دانش اقبال کو ٹی ایم او بالاکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح حال ہی میں ٹی او آر ٹائون ون تعیناتی ہونے والے گریڈ 18- کے حامد منصور کو ٹی او آر ٹائون ٹو کا اضافی چارج تفویش کر دیا گیا ہے جبکہ تین سب انجینئرز کو اپر دیر، واڑی اور کلوٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔