منشیات فروشی سے توبہ کرنے والا منشیات فروش ایک کلو ہیروئن کیساتھ دوبارہ گرفتار

بدھ 22 نومبر 2017 13:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ڈی پی او ایبٹ آباد کے سامنے منشیات فروشی سے توبہ کرنے والا منشیات فروش پولیس نے ایک کلو ہیروئن سمیت دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کامران رانا ناصر قبل ازیں بھی منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ہو چکا تھا اس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے سامنے جرگہ میں منشیات فروشی سے توبہ کی تھی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی علی فرمان کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ کامران عرف رانا ناصر چٹہ پل کے مقام پر ہیروئن فروخت کرنے کیلئے جا رہا ہے جس پر ایس ایچ او علی فرمان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور رانا ناصر کو 1110 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں علت نمبر 597 میں 9C کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :