جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر 3 دسمبر کو چھترپلین میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے

بدھ 22 نومبر 2017 13:51

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر3 دسمبر کو چھترپلین میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تحصیل نائب ناظم اوگی اور پی کے 56 سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار قاضی زاہد الله نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ جماعت اسلامی کا چھترپلین میں جلسہ حلقہ کی سیاست کا رخ تبدیل کر دے گا، پی کے 56 کے عوام جاگیر داروں کی سیاست سے عاجز آ چکے ہیں، حلقہ کے عوام باشعور ہو چکے ہیں، حلقہ کی پسماندگی کے ذمہ دار اب کس منہ سے عوام کے پاس ووٹ کیلئے جائیں گے۔

قاضی ہدایت الله نے کہا کہ وہ حلقہ سے منتخب ہو کر عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے ٹیکنیکل سنٹر اور خواتین کیلئے دستکاری سنٹر قائم کریں گے، حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :