محکمہ صحت بٹگرام میں بھرتیاں شفاف اور میرٹ پر ہوں گی،ڈی ای او محمد خان آفریدی

بدھ 22 نومبر 2017 13:51

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بٹگرام میں محکمہ صحت میں تمام تر بھرتیاں شفاف انداز اور میرٹ کے مطابق کی جائیں گی، اس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بٹگرام محکمہ صحت میں ہونے والی بھرتیاں صوبائی حکومت کی پالیسی کے عین مطابق ہوں گی، اس میں کسی قسم کی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، خالصتاً میرٹ کو ترجیح دی جائے گی، میرٹ پر پورا اترنے والا شخص اہل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھرتیوں کے سلسلہ میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی یہ صوبائی حکومت کی پالیسی ہے، صوبائی حکومت میرٹ پالیسی پر یقین رکھتی ہے اور انشاء الله محکمہ صحت میں ہونے والی تمام بھرتیاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی، حقدار کو اس کا حق ضرور ملے گا۔